گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

image
اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافہ سے 8 ارب 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 22 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 42 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.