متحدہ عرب امارات میں موسمی صورتحال کےباعث سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں آن لائن سرگرمیوں میں جمعہ تک توسیع

image

ابو ظہبی۔18اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں موسمی صورتحال کے باعث تمام وفاقی سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں آن لائن سرگرمیوں میں جمعہ (کل) تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق اماراتی وزار کونسل کی جانب سےگزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام سرکاری اداروں کے ملازمین گھروں سے کام کریں گے ان ملازمین کے علاوہ جن کی دفاتر میں موجودگی ضروری ہوتی ہے۔

دوسری طرف دبئی حکومت نے پرائیویٹ سکولوں میں آن لائن تعلیم میں توسیع کرتے ہوئے اسے جمعرات اور جمعے کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں فلائی دبئی نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جزوی طور پر پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلائی دبئی کے ترجمان نے کہا کہ امارات میں موجودہ موسمی حالات کے باعث مزید پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ جن مسافروں کی بکنگ منسوخ کردی گئی ان سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ ان کے ٹکٹ مکمل طور پر واپس کیے جاسکیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.