پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا بیلجیئم کی یونیورسٹی آف گینٹ کا دورہ ، ریکٹر اور پاکستانی طلباء سے ملاقات

image

برسلز۔18اپریل (اے پی پی): برسلز۔ بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے جمعرات کو بیلجیئم کی یونیورسٹی آف گینٹ کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے ریکٹر ریک وین ڈی وال اور پاکستانی طلباء سے ملاقات کی۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” پر بیلجئیم میں پاکستانی سفارت خانے کی پوسٹ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور بیلجئیم کے درمیان علمی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور یونیورسٹی میں پاکستانی اسکالرز کی طرف سے پیروی کئے جانے والے جدید نوعیت کے منصوبوں کو سراہا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.