یہ سہولت صارفین کی مشکل آسان کردے گی ۔۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو بہت پسند آئے گا

image

واٹس ایپ میں اکثر لوگ جلدی میں کسی اپنے خاص کا نمبر تلاش کرتے ہیں اور وہ انہیں نہیں مل پاتا جس کے لیے انہیں نام لکھ کر سرچ کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کا حل اب واٹس ایپ نے نکال لیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچ متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کی بڑی مشکل آسان کردے گا۔

اس فیچر کے تحت میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپلیکیشن میں کانٹیکٹس (Contacts) کے لیے فیورٹ ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں مذکورہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ میں اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں شامل یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت میسر ہوسکے گی۔

اس طرح صارفین کے لیے ان افراد تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی جن سے آپ اکثر رابطے میں رہتے ہیں اور کانٹیکٹس میں اسکرولنگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ فیچر وائس اور ویڈیو کالز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.