ایسی جدید کشتی جو آبدوز کی شکل اختیار کرسکے گی، اس میں اور کیا سہولیات موجود ہوں گی؟

image

ایک آسٹریلین ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے ایسی منفرد کشتی ڈیزائن کی گئی ہے جس کے منصوبے پر کام شروع ہوگیا ہے اور وہ کشتی آبدوز کی شکل اختیار کر سکے گی۔

Migaloo نامی کمپنی کی جانب سے یہ جدید آسائش اور فیچرز سے لیس آبدوز تیار کی جا رہی ہے۔

اس سپر یاٹ کو ایم 5 کا نام دیا گیا ہے جس کی لمبائی 165 میٹر جبکہ چوڑائی 23 میٹر ہوگی۔

پانی کی سطح پر وہ 20 ناٹ جبکہ زیرآب 12 ناٹ کی رفتار سے سفر کرے گی۔

مجموعی طور پر وہ 15 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکے گی اور کمپنی کے مطابق ہائبرڈ اور کشتی کے اس امتزاج کا بیرونی ڈیزائن دنگ کر دینے والا ہوگا جبکہ اندر سے اسے مالک کی مرضی کے مطابق ڈیزائن کیا جائے گا۔

اس میں ہیلی پیڈ، سوئمنگ پول، جم، آرٹ گیلری، سنیما اور دیگر متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی۔

کمپنی نے بتایا کہ سپر یاٹ کے مالکان کی حفاظت کے لیے امریکی کمپنی کے اشتراک سے سکیورٹی سسٹمز کو نصب کیا جائے گا اور یہ کسی قلعے سے کم نہیں ہوگی۔

ابھی اس کی قیمت کے بارے میں تو تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں مگر تمام تر سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کی قیمت 2 ارب ڈالرز سے شروع ہوگی۔

اس کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا تاکہ پانی کے اندر مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ کانسیپٹ سواری کب تک حقیقت کی شکل اختیار کر سکے گی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.