پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی اور قوم و ملک کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہتی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

image

لاہور۔1مئی (اے پی پی):مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی اور قوم و ملک کی ترقی میں مزدوروں کے کردار اور معاونت کو سراہتی ہے۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہاکہ محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس دن کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق سے متعلق رہنما اصول طے کر دیے تھے صرف عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے پر عزم ہے ، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.