ایس ای سی پی نے پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

image

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):ایس ای سی پی نے پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کی منظوری دی۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی قانونی علیحدگی،تنظیم نو کے سب سے پیچیدہ معاملے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے‘‘ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 3 مئی 2024 کو پی آئی اے سی ایل کے غیر اہم اثاثوں اور واجبات کی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقلی کے انتظامات کی اسکیم کی منظوری دے دی۔

یہ حکم نجکاری کمیشن ( پی سی)، فنانس ڈویژن، وزارت ہوا بازی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی قومی کیریئر کی تنظیم نو کے لیے مشترکہ کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔اس اسکیم کو 30 اپریل 2024 سے موثر بنایا گیا ہے۔ ایس ای سی پی نے پی ایس ایکس، سی ڈی سی اور این سی سی ایل کو ہدایت کی ہے کہ وہ قابل اطلاق قواعد و ضوابط کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی ہموار لسٹنگ کو یقینی بنائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.