وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی حسن خیل آپریشن میں دہشت گردی کی مذمت، شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت

image

لاہور۔26مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کی ہے اور اس افسوس ناک واقعے میں بہادر آفیسر کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کیلئے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پوری قوم اپنے محافظوں اور نڈر جوانوں کے ساتھ ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شہدا کے درجات کی بلندی اور غم زدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور دہشتگردی کے عفریت پر قابو پانے کے لیے عسکری اداروں کے عزم اور مسلسل کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ وفاقی وزیر نجکاری،سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے شہرہ آفاق اداکار طلعت حسین کے انتقال پر بھی دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اورکہا کہ بلا شبہ طلعت حسین لیجنڈاداکار اور اعلیٰ شخصیت کے حامل نفیس انسان تھے جن کی ٹیلی ویژن کےشعبہ میں خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ طلعت حسین نے فن اور فنون لطیفہ کے لیے جو خدمات سر انجام دیں وہ اس عہد کا سنہری باب ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غم زدہ خاندان اورانکے چاہنے والوں کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.