قوم کی نشاۃ ثانیہ کا چینی خواب بچوں کے ہاتھوں ہی پورا ہو گا، چینی صدر

image

بیجنگ۔1جون (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے صوبہ سیچوان کے ژی جیانگ پرائمری اسکول کے طلبا کے نام جوابی خط میں ملک بھر کے بچوں کو عالمی یومِ اطفال کی مبارکباد دی۔ نظریات قائم کرنے سے لے کر علم سیکھنے اور جسمانی صحت تک، بچوں کے معاملات کے لیے شی جن پنگ کے دل میں سب سے نرم گوشہ ہے۔ چینی میڈ یا کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے وقت، “عزائم” اور “خواب” کلیدی الفاظ ہیں جن کا ذکر شی جن پنگ اکثر کرتے ہیں۔

اپنے خط میں انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا سب سے اہم مقصد ، مادر وطن اور عوام سے جڑا ہوا ہونا چاہیے۔ قوم کی نشاۃ ثانیہ کا چینی خواب آپ بچوں کے ہاتھوں ہی پورا ہو گا۔ پڑھائی کے بارے میں شی جن پنگ نے بچوں سے کہا کہ آپ علم ایسے سیکھیں جیسے سپنج پانی جذب کرتا ہے اور تخلیقی جذبے کو پروان چڑھانے میں بھی آپ کو مستعد ہونا چاہیے۔

چینی صدر کو بچوں کی صحت کی بھی فکر رہتی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے بارہا بات کی ہے اور اس بات پر زور دیاہے کہ صحت مند جسم زندگی میں تمام کامیابیوں کی بنیاد ہے۔ انہوں نے بچوں کو جسمانی ورزش کی عادت کو پختہ کرنے کی ترغیب دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.