بیجنگ۔1جون (اے پی پی):لیبیا ، چین کی ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتا ہے اور چین کی بھرپور حمایت کا شکرگزار ہے۔ چین – عرب تعاون نہ صرف لیبیا اور عرب ممالک ، بلکہ عالمی امن و ترقی کے لیے بھی بے حد اہمیت کا حامل ہے۔چین- عرب تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شریک لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ عبدالحمید دبیبہ نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ چین اور عرب ممالک ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں گے، دوستی کو آگے بڑھائیں گے اور مشترکہ طور پر ایک بہتر دنیا کے لیے کوشش کریں گے۔
عبدالحمید دبیبہ نے کہا کہ عرب خطے سمیت پوری دنیا میں چین کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ چینی دانش نے ثابت کیا ہے کہ چین ایک بہتر زندگی کا معمار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی توازن کو برقرار رکھنے میں چین اور صدر شی جن پنگ کے کردار کو سراہتے ہیں۔ چین، دنیا کے دیگر غریب ممالک کی مدد کرتا ہے ۔ انہوں نے فلسطین کے منصفانہ نصب العین کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی لیبیا کی جانب سے چین کی قومی وحدت کے لیے چینی عوام کی بھرپور حمایت کا اظہار بھی کیا۔