مسئلہ فلسطین کے حل میں انصاف کو مفقود نہیں کیا جا سکتا، چینی صدر

image

بیجنگ۔1جون (اے پی پی):جنگ غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتی، انصاف ہمیشہ کے لیے مفقود نہیں کیا سکتا اور ‘دو ریاستی حل’ کو من مانی سے ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار چینی صدر شی جن پنگ نے چین-عرب ممالک تعاون فورم کی دسویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق اجلاس میں “فلسطین کے مسئلے پر چین اور عرب ممالک کا مشترکہ اعلامیہ” جاری کیا گیا جس میں غزہ کے تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے اور مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے کے لیے ایک منصفانہ آواز بلند کی گئی ۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ عرب لیگ فلسطین کے معاملے پر چین کے منصفانہ موقف کو سراہتی ہے اور چین کے ساتھ جنگ ​​بندی، جنگ کے خاتمے،

صورتحال کو پرسکون کرنے اور مسئلہ فلسطین کے حتمی حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔فلسطین -اسرائیل تنازع کا نیا دور شروع ہونے کے بعد، چین نے دونوں فریقوں کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی ثالثی سمیت دیگر ذرائع کا استعمال کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.