ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اداکاروں نے کتنا معاوضہ وصول کیا؟

image

بین الاقوامی سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی انڈین ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی کاسٹ اور ہدایت کار کے معاوضوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

نیوز ویب سائٹ ’منی کنٹرول‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق معروف انڈین ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی کا کُل بجٹ 200 کروڑ انڈین روپے تھا۔

رپورٹ میں دی گئی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ ’سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی ہدایت کاری کے لیے 60 سے 70 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے جو کہ اکثر بالی وڈ اداکاروں کی فیس سے بھی زیادہ ہے۔

سیریز میں موجود اداکاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ سوناکشی سنہا نے لیا ہے جو ’فریدن‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ سوناکشی نے اپنے اس کردار کے لیے 2 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

سیریز میں ’ملکہ جان‘ کا کردار نبھانے والی منیشا کوئرالا نے 1 کروڑ کا معاوضہ وصول کیا ہے۔

’ہیرا منڈی‘ میں ببو جان کا کردار نبھانے والی ادیتی راؤ حیدری کو ایک سے ڈیڑھ کے درمیان ادائیگی کی گئی ہے، جبکہ رچہ چڈا نے 1 کروڑ اور سنجیدہ شیخ نے 40 لاکھ روپے وصول کیے۔

سیریز ریلیز ہونے کے بعد اپنی ’غیر تصلی بخش اداکاری‘ پر تنقید کا نشانہ بننے والی شرمین سہگل کو ’عالم زیب‘ کا کردار نبھانے کے لیے 30 لاکھ روپے ملے ہیں۔

واضح رہے کہ شرمین سہگل ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں اور انہوں نے ’ہیرا منڈی‘ سیریز سے اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

دوسری جانب 14 سال کے طویل عرصے کے بعد بالی وڈ میں واپس قدم رکھنے والے فردین خان نے نواب کا کردار نبھانے کے لیے 75 لاکھ روپے وصول کیے۔

’ہیرا منڈی‘ سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس پر پہلی ویب سیریز ہے جو یکم مئی سے سٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہو چکی ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلمز میں عالیشان سیٹ ڈیزائنز، بڑی سٹار کاسٹس اور تاریخی موضوعات کے لیے جانے جاتے ہیں اور ہیرا منڈی میں بھی انہوں نے تقسیم ہند سے قبل کے لاہور کی عکاسی کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.