آئیسکو نے آج بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

image

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (آج) منگل کو لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 14 مئی کی صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک ، اسلام آباد سرکل،لوہی بھیر،رہاڑہ فیڈرز ، راولپنڈی سٹی سرکل، نیسٹ روڈ،نیو ملپور،ملت آباد،غوثیہ کالونی،ای بلاک فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،مورت،میجر ریاض،لالہ زار،جھاورہ،شاہ جیون،قائد اعظم،دھمیال،لالکڑتی،یو سی لکھن،گلشن سعید،کینٹ،قاسم بیس،جاپان روڈ،کہوٹہ سٹی۔II،حنیف شہید،سیپ ابرار،پنجار،خواجہ کارپوریشن، نڑ،فوجی فائونڈیشن،موہرہ نگیال،محبوب شہید،اے او ڈبلیو ایچ ایس،ولایت کمپلکس،ایکس لائر کالونی،پنڈی بورڈ،مورگاہ،پارک ویو، کار چوک،جیل پارک فیڈر، اٹک سرکل،مانسر،حاجی شاہ،وحدت کالونی،

ملہوالی فیڈر،جہلم سرکل،منڈی بھلوال،فتح پور، سرائے عالمگیر،ملٹری کالج،محلہ شہیداں،شمس آباد، شکریلہ، چھپران، کپٹن نثار شہید،ایکسپریس منگلہ،مدو کالس،سکیم۔I،اسلام پورہ فیڈرز، چکوال سرکل،بشارت،لاوہ فیڈرز،جی ایس او سرکل صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ،اونہ ٹائون۔I&II، بلال آباد،موگلہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.