بیرون ملک جانے والے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

image

پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، نجی ایئر لائن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن ایئرسیال نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بڑھانے کافیصلہ کرلیا۔ ایئرسیال بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بڑھانےکیلئے 5 جدیدطیارے لیز پر حاصل کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے طیاروں کی خریداری کیلئےایئرسیال انتظامیہ مختلف ایوی ایشن کمپنیوں سےرابطے میں ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 5 نئے طیارے بیڑے میں شامل ہونے سے ایئرسیال پائلٹس، کیبن کریو سمیت دیگر بھرتیاں بھی کرے گا۔

یاد رہے کابینہ نے ایئرلائن کو 7 نئےبین الاقوامی روٹس پر پروازیں چلانےکی اجازت دی تھی، چین، ملائیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ اور کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.