متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 10 ارب ڈالر کی رقم مختص کر دی

image

ابوظہبی۔23مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 10 ارب ڈالر کی رقم مختص کر دی۔

اماراتی سرکاری میڈیانے بتایاہے کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے 10 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے مابین جمعرات کو ابو ظہبی میں ہوئی ملاقات کے دوران ہوا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے رقم مختص کرنے کا اعلان پاکستان کی معیشت کے استحکام اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کے مزید فروغ کیلئے کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.