ہم اپنے جنگلی حیات اور اسکے قدرتی ماحول  کے تحفظ کے لئے کوششوں کو جاری رکھیں گے،سید یوسف رضا گیلانی

image

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم اپنے جنگلی حیات اور اسکے قدرتی ماحول  کے تحفظ کے لئے کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ مارخور کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم مارخور جیسی نایاب اور قیمتی جنگلی حیات کی بقا ءہی نہیں بلکہ اس جذبے اور مجموعی عمل کی اہمیت  کو بھی منارہے ہیں جو اسکی نسل کو محفوظ بنانے اور بڑھانے کے لئے درکار ہے۔  مارخور کوپاکستان کا قومی جانور ہونے کی علامت کی حیثیت سےنہایت اہمیت حاصل ہے ۔

اقوام متحدہ کی جانب سے 24 مئی کو مارخور کے عالمی دن کے طور پر یہ منایا جانا مارخور کی شاندار نسل اور اس کے تحفظ اور اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارخور کی معدومیت سے لیکر اسکی آبادی میں اضافے کے سفر کی کہانی امید کی کہانی ہے اور یہ وہ عملی ثبوت ہے جو اسکے کامیاب تحفظ کے لئے قومی کاوشوں کو اجاگر کرتا ہے۔قائمقام صدر نے کہا کہ مارخور کے تحفظ کے لئے کوششوں میں نہ صرف حکومتی اقدامات شامل ہیں بلکہ مقامی ابادی اور بین الاقوامی شراکت داروں کا بھی بڑا کردار ہے ۔

یہ دن  یاد دلاتا ہے کہ ہمیں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے  مسلسل کوششوں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث درپیش کا حل تلاش کرنے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگلی حیوانات اور نباتات کی خطرے سے دوچار انواع میں بین الاقوامی تجارت پر کنوونشن کے دستخط کنندہ کی حثیت سے درجہ اول میں ترقی پاکستان پر فخر کرتا یہ ترقی مسلسل کوششوں ، قانون سازی اور قوانین پر عمل درآمد کے باعث حاصل کی اور یہ جنگلی حیات کے تحفظ کے سلسلے میں ہمارے مخلصانہ طرزِ عمل کو ظاہر کرتی ہے ۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم اس دن کی مناسبت سے اپنے اس  عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنے جنگلی حیات اور اسکے قدرتی ماحول  کے تحفظ کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔مشترکہ کاوشوں کے ذریعے اس امر کو  یقینی بنا سکتے ہیں کہ مارخور پاکستان کے پہاڑوں میں پھلے پھولے اور ہمارا ماحول مارخورکی نسل کے لئے صحت مندانہ اور شاندار رہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.