ریاض ۔24مئی (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فلسطینی وزیر اعظم ڈاکٹر محمد مصطفی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ایس پی اےکے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ پٹی اور مغربی کنارے کے علاوہ گرد ونواح کے تازہ ترین حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
فلسطین کے مسئلے کےحل کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں جن کا مقصد فوری جنگ بندی اور متاثرین کی بحالی کے لیے ٹھوس اور مستقل بنیادوں پر امدادی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانا شامل تھا۔