جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاول موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے

image

پراگ ۔24مئی (اے پی پی):جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاول موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے۔صدارتی دفتر سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر پیٹر پاول کو جمعرات کو ایک موٹر سائیکل حادثے کے بعد پراگ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تاہم ان کی چوٹوں کی نوعیت “سنگین نہیں ہیں۔بیان کے مطابق 62 سالہ صدر پیٹر پاول غیر متعینہ مدت کے لیے ہسپتال میں رہیں گے۔ پاول کے دفتر نے جمعرات کو کہا کہ صدر اردن کا سفر کریں گے لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ سفر اگلے ہفتے کے لیے طے کیا گیا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، پاول کی آئندہ جمعرات کو پراگ میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں شریک نیٹو وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ نیٹو کے ایک سابق جنرل، پاول کو سپورٹس موٹر سائیکل سوار ی کا شوق ہے ۔ گزشتہ سال موسم گرما میں، پاول اس وقت مشکل میں پڑ گئے جب میڈیا نے ان کی ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کی تصاویر شائع کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.