غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو شدید بیماریاں پھیلنے اور امداد کی کمی کا سامنا ہے ، اقوام متحدہ

image

اقوام متحدہ ۔24مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبردار کیاہے کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو شدید بیماریاں پھیلنے اور امداد کی کمی کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے حکام نے انتباہ دیاہے کہ غزہ میں حالات زندگی بدستور بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور لوگوں میں اسہال اور ہیپاٹائٹس اے کے مشتبہ کیسز میں اضافے کی اطلاعات ملی ہیں ۔

ایجنسی نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جہاں تک ممکن ہے لیکن لوگوں سے بھری پناہ گاہیں ،محدود صفائی اور جبری نقل مکانی کے ساتھ ساتھ صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوسی ایچ اے)نے مزید کہاکہ لوگ صاف پانی سے محروم ہیں اور کھانابنانے کے لئے لکڑیوں کی بجائے کوڑے کا سہارا لے رہی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی بنیادوں پر آپریشن کے ختم ہونے کے بھی سنگین خدشات موجود ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں فوری خوراک اور انسانی امداد نہ کی گئی تو قحط پھیل جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.