موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے10 ماہ میں 6.49 فیصد کی کمی

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ملک میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6.49 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی 2023 تا اپریل 2024 ) تک کی مدت میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکے941406 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں6.49 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکے 1006839 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق اس مدت میں ہونڈا موٹرسائیکلز کی فروخت میں 2.78 فیصد اورسوزوکی موٹرسائیکلز کی فروخت میں 51.55 فیصدکی کمی ہوئی، جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ہونڈا کے 819752 یونٹس اورسوزوکی کے 13610 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، اسی طرح یاماہاموٹرسائیکلز کے 5824 یونٹس اورروڈپرنس کے 13511 یونٹس کی فروخت ہوئی۔ یونائٹڈآٹوموٹرسائیکلزکے 69480 یونٹس اوریونائٹڈ تھری ویلرزکے یونٹس کی فروخت ہوئی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سازگارکے 11234 یونٹس اورچنگ چی کے 4740 یونٹس تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈکی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.