ٹریکٹروں کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 54.72 فیصد اضافہ

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ملک میں ٹریکٹروں کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر54.72 فیصدکااضافہ ہواہے۔ پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2024 تک کی مدت میں ملک میں 39564 یونٹس ٹریکٹرزکی مقامی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54.72 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 25571 یونٹس ٹریکٹروں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹریکٹروں کے 38282 یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56.61 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 24444 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں میسی فرگوسن کے 25748یونٹس اورفئیٹ کے 13798 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی۔ اسی طرح اسی مدت میں فئیٹ کے 13144یونٹس اورمیسی فرگوسن کے 25138 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.