ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ جبکہ جنوبی شہروں میں قیمتیں مستحکم رہیں، پاکستان بیورو برائے شماریات

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ جبکہ جنوبی شہروں میں قیمتیں مستحکم رہیں۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والےہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1254 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.96 فیصد زیادہ ہے ۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1217 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں مساوی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1222، راولپنڈی 1228، گوجرانوالہ 1290، سیالکوٹ 1270، لاہور 1273، فیصل آباد 1220، سرگودھا 1265، ملتان 1261، بہاولپور 1280، پشاور 1250 اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روپے ریکارڈکی گئی۔ کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1166، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1195 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈکی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.