دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 21 فیصدکی کمی ریکارڈ

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر21.34 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 سے لیکراپریل 2024 تک کی مدت میں دالوں کی درآمدات پر535.32 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.34 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر649.61 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

اپریل میں دالوں کی درآمدات کاحجم 39.52 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 54.02 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 59.46 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں دالوں کی درآمدات کاحجم 748.045 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں اشیاخوراک کی درآمدات کامجموعی حجم 6.176 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.947 ارب ڈالرتھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.