پاکستان اورمشرقی ایشیاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں نمایاں اضافہ

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں نمایاں اضافہ ہواہے،رواں مالی سال کے دوران مشرقی ایشیاکے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر25.38 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 26.07 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین، جاپان،جنوبی کوریا اورمشرقی ایشیاکے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات سے ملک کو2.873 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.38 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیاکے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.291 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اپریل میں مشرقی ایشیا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 236.49 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 288.92 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 221.62 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.736 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشرقی ایشیاء کے ممالک سے درآمدات پر12.795 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا

جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.07فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیاکے ممالک سے درآمدات پر10.148 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اپریل میں مشرقی ایشیاکے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.497 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجومارچ میں 1.498 ارب ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 742.89 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیاکے ممالک سے درآمدات پر11.74 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.