اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش پانچویں’’بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن ‘‘میں شرکت کے لئے 31مئی تک درخواستیں طلب کر لیں۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 22تا24اکتوبر تک منعقد ہوگی جس میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی مصنوعات ہوم ٹیکسٹائل ، کارپٹ ، فٹ و یئر ، دستانے ، لیدر گارمنٹس ، سپورٹس ویئر ، آئی ٹی سلوشن ، ٹینٹ ، ٹیکسٹائل مشینری ، تولیے ، سوتی دھاگہ اور ریڈی میڈ گارمنٹس بنانے والے افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔