دس ماہ میں پاکستان کی علاقائی برآمدات میں 20.61 فیصد اضافہ

image

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):مالی سال 2023-24 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 7 علاقائی ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے انہی مہینوں کے مقابلے میں20.61 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، نیپال اور مالدیپ سمیت علاقائی ممالک کو ملکی برآمدات کا حجم 3655.483 ملین ڈالر ہے جو جولائی تا اپریل (2023-24) کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات 25,669.182 ملین ڈالر کا 14.24 فیصد ہے۔ پاکستان کی اپنے ہمسایہ ممالک کو برآمدات کے لحاظ سے چین سرفہرست ہے اور بنگلہ دیش اور افغانستان جیسے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔

پاکستان نے اپنے دیگر ہمسایہ ممالک سری لنکا، بھارت، نیپال اور مالدیپ کے ساتھ اپنی سرحدی تجارت کی ہے۔ رواں سال کے دس ماہ کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات 37.68 فیصد اضافے کے ساتھ 2,341.089 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ سال 1,700.303 ملین ڈالر تھیں جبکہ افغانستان کو برآمدات میں معمولی کمی آئیجو435.954 ملین ڈالر سے0.54 فیصد کم ہو کر 433.567 ملین ڈالر رہ گئیں۔ بنگلہ دیش کو ملکی برآمدات بھی رواں سال 15.82 فیصد کم ہوئیںاور644.104 ڈالر سے کم ہو کر 542.165 ملین ڈالر رہ گئیں جبکہ سری لنکا کو برآمدات میں35.83 فیصد اضافیہوا ہے اور حجم 240.732 ڈالر سے بڑھ کر 326.995 ملین ڈالر ہو گیا ہے۔

بھارت کو برآمدات گزشتہ سال کے0.250 ملین ڈالر سے بڑھ کر1.376 ملین ڈالر ہو گئیں۔ نیپال کو برآمدات 1.38 فیصد کم ہو کر 2.454 ملین ڈالر سے 2.420 ملین ڈالر رہ گئیں جبکہ مالدیپ کو برآمدات 13.90 فیصد اضافے کے ساتھ 6.783 ملین ڈالر سے بڑھ کر 7.671 ملین ڈالر پر آ گئیں۔ دوسری جانب سات علاقائی ممالک سے درآمدات 10,925.280 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کے 8,617.786 ملین ڈالر کے مقابلے میں26.77 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

جولائی تا اپریل 2023-24 کے دوران چین سے درآمدات 10,648.334 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی تا اپریل 2022-23 کے دوران 8,343.937 ملین ڈالر پر تھیں جو26.61 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔ دیگر ممالک میں بھارت سے درآمدات کی مالیت 151.987 ملین ڈالر کے مقابلے میں172.076 ملین ڈالر رہی جو 13.61 فیصد اضافہ ہے جبکہ افغانستان سے درآمدات 47.34 فیصد کم ہوکر 13.959 ملین ڈالر سے 7.350 ملین ڈالر پر آ گئیں۔

دریں اثنا سری لنکا سے درآمدات 40.923 ملین ڈالر سے بڑھ کر 49.055 ملین ڈالر ہو گئیں جبکہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے درآمدات گزشتہ سال کے 66.218 ملین ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 48.040 ملین ڈالر ریکارڈ ہوئیں۔ نیپال سے ملک میں درآمدات میں 61.71 فیصد کی کمی دیکھی گئی جو 0.734 ملین ڈالر سے کم ہو کر0.281 ملین ڈالر ریکارڈ ہوئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.