آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن (پی بی بی ایف) کے زیر اہتمام آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ (کل )منگل سے صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہوگا۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد یعقوب قادری کے مطابق ٹورنامنٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 جون کو اختتام پذیر ہونے والے6 روزہ ایونٹ میں پاکستان ایئر فورس، واپڈا، پولیس، رینجرز، اسلام آباد، سندھ گرین، بلوچستان اور سندھ وائٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی ایونٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے، سیمی فائنل یکم جون کو جبکہ فائنل 2 جون کو کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.