سلووینیا کے تڈیج پوگاچر نے پہلی مرتبہ گیروڈی اٹالیہ سائیکل ریس جیت لی، ریس کا آخری مرحلہ ٹم مرلیئرنے کے نام رہا

image

روم۔27مئی (اے پی پی):سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر نے پہلی مرتبہ گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس جیت لی،دو مرتبہ ٹوور ڈی فرانس کے فاتح25 سالہ تڈیج پوگاچر ریس جیتنے والے دوسرے سلووینین سائیکلسٹ بن گئے ۔ریس کا 21واں مرحلہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ٹم مرلیئر نے جیتا ۔اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 107 واں ایڈیشن جاری تھا جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سواروں نے ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشش کی ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 21ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے روم سے روم تک سیدھا 125 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

بیلجیئم کے سائیکل سوار ٹم مرلیئر نےاطالوی سائیکلسٹ جوناتھن میلان کو شکست دیتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 2 گھنٹے 51 منٹ 50 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریس کے آخری 21 ویں مرحلے میں اٹلی کے سائیکلسٹ جوناتھن میلان نے دوسری جبکہ آسٹریلوی سائیکلسٹ کیڈن گرووزنے تیسرے پوزیشن حاصل کی، تاہم مجموعی طور پر ریس25 سالہ سلووینین سائیکل سوار تڈیج پوگاچر کے نام رہی۔ ریس میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن کولمبیا کے سائیکلسٹ ڈینیئل مارٹنیز کے نام جبکہ انگلینڈ کے سائیکل سوار برطانیہ کے جیرائنٹ تھامس تیسرے نمبر پر رہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.