پی بی سی سی بلائنڈکرکٹ ٹی ٹونٹی سپر لیگ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام پی بی سی سی بلائنڈکرکٹ ٹی ٹونٹی سپر لیگ 7 سے 13 جون تک ایبٹ آباد میں کھیلی جائے گی جس میں چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ کے لئے 56کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیاہے جن میں بی ون میں 20، بی ٹو 16 اور بی تھری میں 20 کھلاڑی شامل ہیں۔ ایونٹ کے لئے جن کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیاگیا ہے

ان میں بی ون میں ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، ادریس علی، کاشان علی، کاظم اللہ ،محمد سلمان، بشیر خان، ریاست خان ، ارسلان ، رشید، عبدالوہاب، شعیب خان ، کاشف صدیق ، حافظ عبدالرزاق، قاسم خلیل، محمد سہیل، حبیب تاج، آصف خان، محمد شاہذیب اور ظفر جونیئر شامل ہیں۔

بی ٹوکیٹیگری میں نثار علی ،بد رمنیر ، شاہذیب حیدر، بابر علی، ہارون خان، انیس جاوید، فرحان اللہ ، نصیب اللہ ، احتشام الحق، عثمان ، دانیال، محمد نعمان، اسرار الحسن، معید اسلم اور محمد عرفان جبکہ بی تھری کیٹیگری میں مطیع اللہ ، اکمل حیات ، فیضان خٹک، محسن خان، ثنااللہ، کامران اخترا، ثناالشہزادہ، محمد صفدر، طلحہٰ اقبال ، محمد اعجاز، عمران بروہی، نعمت اللہ ، محمد ذیشان ، نعیم اللہ، حسین بخش، فصیح اللہ، گل شیر ، نعیم اللہ اور افتخار ٹائیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں شاندار کاکردگی دکھانے والے22کھلاڑیوں کو رواں سال پاکستان میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.