آسٹریلوی ٹیم پاکستا ن کے خلاف والی بال سیریز کھیلنے اسلام آباد پہنچ گئی

image

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان کے خلاف والی بال سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی۔ آسٹریلوی والی بال فیڈریشن کی درخواست پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا ایکشن میں ہوگا۔مہمان ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، آسٹریلوی ٹیم کل پیر کو کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جس کے بعد شام 5 بجے یہاں مقامی ہوٹل میں پری ایونٹ پریس کانفرنس ہوگی۔

آسٹریلوی سکواڈ کی قیادت نیہیمیا موٹے کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیوک پیری، ارشدیپ دوسانجھ، جیکسن ہالینڈ، ٹرینٹ اوڈیا، میتھیو اوبرے، میکس سینیکا، بیو گراہم، تھامس ہیپٹنسٹال، سیم فلاورڈے، نکولس بٹلر، ایتھن گیریٹ، ولیم ڈی آرسی مائلز شامل ہیں۔ جیکب بیرڈ پلیئنگ سکواڈ کے ارکان جبکہ ڈینیئل ایلوٹ ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے، جیمز بیگلی، ایلک واکر، برینڈن گارلک ٹیم کے ساتھ کوچ ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان والی بال سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس، دوسرا میچ 29 مئی اور تیسرا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ تمام میچ شام 6:30 بجے سے شروع ہوں گے ، شائقین اور سپورٹرز کی انٹری مفت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے سکواڈ میں کچھ بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور شائقین کو گرین شرٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے ضرور آنا چاہیےجیسا کہ پاکستان نے حال ہی میں منعقد ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل حاصل کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.