پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم

image

ٹاؤنٹن۔26مئی (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے لہذا دونوں ٹیموں کو ایک ، ایک پوائنٹ مل گیا، اس طرح پاکستان کے اب چیمپئن شپ میں 17 پوائنٹس ہو گئے ہیں، یہ پاکستان کی اس چیمپئن شپ میں آٹھویں اور آخری سیریز ہے ،

گزشتہ روز ٹاؤنٹن میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن ساتویں اوور میں بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا ، اس وقت پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنائے تھے، صدف شمس 18 اور سدرہ امین 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھیں ، تیز بارش اور آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ سکا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 29 مئی کو چیمسفرڈ میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.