معروف اداکار آغا سکندر کی برسی 25 مئی کو منائی جائے گی

image

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):معروف اداکار آغا سکندر کی برسی 25 مئی کو منائی جائے گی۔ آغا سکندر 1955ء میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ماضی کے معروف اداکار آغا سلیم رضا کے فرزند اور مشہور فلمی اداکار اور گلوکار عنایت حسین بھٹی کے داماد تھے۔آغا سکندر نے اپنی فن کارانہ زندگی کا آغاز قنبر علی شاہ کے کھیل ایک ہی قائد سے کیا تھا تاہم انہیں اصل شہرت اور مقبولیت مشہور ڈرامہ سیریل وارث سے حاصل ہوئی تھی۔

انہوں فلموں میں بھی بطور مہمان اداکار کام کیا۔ ان کی فلموں میں جٹ تے ڈوگر ، شاہ بہرام سمیت کئی دیگر فلمیں بھی شامل ہیں۔ آغا سکندر 25 مئی 1993ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور مومن پورہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔ ان کی برسی کے موقع پر شو بز انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف تقاریب منعقد کی جا ئیں گی اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.