عنایہ خان کا افغان کرکٹرراشد خان سے متعلق سنسنی خیزانکشاف

image

پاکستانی اداکارہ عنایہ خان نے افغان کرکٹر راشد خان سے وقتاً فوقتاً اسنیپ چیٹ پر ہونے والی گفتگو کا اعتراف کیا ہے۔

اداکارہ عنایہ خان حال ہی میں ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں شریک ہوئیں اس دوران انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ عنایہ خان نے انکشاف کیا کہ’ میری افغان کرکٹر راشد خان سے اچھی بات چیت ہے‘ ۔

عنایہ خان کے مطابق’ میری راشد خان سے ملاقات اسنیپ چیٹ پر ایک mutual friend کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد ہم وقتاً فوقتاً ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں‘ ۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘راشد خان نے میری تصویریں دیکھ کر اندازہ لگایا تھا کہ میں اداکارہ ہوں جس کے بعد سے ہمارے درمیان ہائے ہیلو جیسی دوستانہ گفتگو ہوتی رہتی ہے لیکن یہ تعلق رومانوی نہیں ہے کیوں کہ راشد خان شادی شدہ ہیں‘ ۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’راشد مجھ سے میری شوٹس کا پوچھتے ہیں اور جب بھی افغانستان کا پاکستان یا بھارت سے میچ ہو اور راشد خان اچھا پرفارم کریں تو میں ان کو میسیج کرکے ان کی تعریف کرتی ہوں‘ ۔

دوران گفتگو اداکارہ نے اپنے آئیڈیل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے لمبے قد والے، سلجھے ہوئے اور کم گو مرد پسند ہیں، بولنے والے یا حد سے زیادہ باتونی لوگ مجھے بالکل پسند نہیں‘۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.