سنیتا مارشل کی نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو

image

پاکستان شوبز کی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ وہ لباس کے انتخاب میں احتیاط رکھتی ہیں کیونکہ ان کے شوہر بولڈ لباس پسند نہیں کرتے۔

حال ہی میں اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک نجی چینل پر انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فیشن کرتے وقت اس بات کا خیال رکھتی ہیں کہ ان کے کپڑے زیادہ بولڈ نہ ہوں کیونکہ ان کے شوہر کو یہ پسند نہیں البتہ ان کے شوہر حسن جوکہ خود بھی اداکار ہیں، نے انہیں کبھی کام کرنے سے نہیں روکا۔

سنیتا کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی لباس پہنتے وقت احتیاط کرتی ہیں اور کبھی ایسے کپڑوں میں طارق روڈ جانا پسند نہیں کریں گی جس سے لوگ متوجہ ہوں البتہ جب وہ ملک سے باہر ہوتی ہیں تو جو بھی لباس پہننا چاہیں پہنتی ہیں مگر تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کرتیں کیونکہ وہ یہ سب کو دکھانا نہیں چاہتیں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے حسن کو شادی سے قبل 5 سال تک ڈیٹ کیا تھا اور وہ ان کے خاندان اور گھر والوں کیساتھ بھی وقت گزارتی تھیں جوکہ ان سے بہت محبت کرتے تھے اور انہوں نے کبھی ان سے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کا مطالبہ بھی نہیں کیا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.