پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانی کو مداحوں سےبچھڑے 31 برس بیت گئے

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانی کو مداحوں سےبچھڑے 31 برس بیت گئے۔ اس موقع پر فلمی حلقوں میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں ادکارہ کو ان کی فنی خدمات پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا۔ 8دسمبر 1941 کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔انہوں نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی یادگار فلموں میں انجمن ، تہذیب ، امرائو جان ادا ، ثریا بھوپالی ، بہارو پھول برساؤ اور ناگ منی شامل ہیں جبکہ فلم کے بعد انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی یاد گار کردار ادا کئے جنہیں عوام میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ۔ لاکھوں دلوں کو موہ لینے والی اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 مئی1993کو46برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.