لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور اس نے لاکھوں ضائع کردیے۔۔ معاذ صفدر کے بیوی کو گلدستہ دینے کی ویڈیو پر صارفین کیوں برہم ہوگئے؟

image

”لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور یہ پیسے ایسے ضائع کررہے ہیں“

“اتنے پیسے غزہ ہی بھیج دیتے“

پاکستانی یوٹیوبر معاز صفدر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اور اس بار وجہ ہے اُن کا اپنی اہلیہ صبا معاز کے لیے دیا گیا ایک شاندار اور مہنگا تحفہ، جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ معاز صفدر نے اپنی بیوی کو سالگرہ کے موقع پر 3 سے 4 لاکھ روپے مالیت کا گلابوں کا دیو ہیکل گلدستہ تحفے میں دیا، جو کہ ایک بڑے ٹرک پر لایا گیا۔ ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبا معاز اس سرپرائز پر خوش اور حیران ہیں، جبکہ معاز نہایت فخر سے یہ تحفہ پیش کر رہے ہیں۔

لیکن انٹرنیٹ صارفین نے اس "پیار بھرے" عمل کو سادگی کے خلاف سمجھا اور اسے فضول خرچی قرار دیا۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا: "یہ تحفہ بیوی کے لیے نہیں، فالوورز کے لیے ہے"۔ دوسرے نے کہا: "ایسی چیزیں نوجوانوں پر منفی اثر ڈالتی ہیں"۔ ایک اور تبصرہ کچھ یوں تھا: "اتنے پیسوں سے سونا لے لیتے، پھولوں پر کیوں ضائع کیا؟"

جہاں کچھ مداح اس رومانوی انداز پر خوش دکھائی دیے، وہیں بڑی تعداد نے معاز صفدر کو یاد دلایا کہ ان کی ویڈیوز بڑی تعداد میں نوجوان دیکھتے ہیں، اور اس طرح کی نمود و نمائش معاشرے میں ایک غیر حقیقی معیار قائم کرتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.