مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر لاپتہ طحہ نامی نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر لاپتہ طحہ نامی نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، ریسکیو آپریشن 14 گھنٹے جاری رہا۔

ترجمان وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق ریسکیو سرگرمیوں میں محکمہ وائلڈ لائف، پولیس ، ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا۔ ترجمان نے کہا کہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کے دوران لاش کی شناخت کی۔ لاش کی شناخت پر مقامی پولیس کو آگاہ کیا گیا اور جگہ کی نشاندی کرائی گئی۔ ترجمان کے مطابق ٹریل فائیو پیر کے روز سیاحوں کے لئے بند رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.