شیخ رشید کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے متعلق بڑا بیان

image

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی بیوقوف ہی ہوگا جو یہ سمجھے گا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حالات میں عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ کوئی بیوقوف ہی بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کی بات سوچے گا ۔جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا۔ قبر ایک اور مردے تین ہیں سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے اور آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔ قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی۔ ہرطرف بھوک ہی بھوک ہے۔ یہ غریب کی لڑائی ہے۔ حلق سے فلک تک غربت ہے۔ کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے۔ اگست 30 سے پہلے حساب ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.