سعودی فلم نے کانز فیسٹیول میں اینیمیشن ایوارڈ جیت لیا

image

سعودی فلم ’واسجد و اقترب‘ ( سجدہ کریں اور قرب حاصل کریں) نے کانز فلم فیسٹیول کے انڈسٹری نیٹ ورکنگ سیکشن Marché du Film میں اینیمیشن ڈے تقریب کے دوران ’اینیمیشن دیٹ میٹرز‘ ایوارڈ جیت لیا۔

عرب نیوز کے مطابق ثریا الشہری اور نبیلہ ابو الجدایل ’ماں  اور بیٹی‘  کی  پروڈکشن ، ہدایت کاری اور تحریر کردہ یہ مختصر اینیمٹڈ فلم ’ ثریا پروڈکشنز‘ نے بنائی ہے۔

فلم میں عالمی وباء کورونا کے دنوں میں حرم مکی شریف کے صحن کا منظر ہے جہاں ایک صفائی کارکن عبادت کرتا دکھایا گیا ہے عام دنوں میں دنیا بھر سے آنے والے عازمین کثیر تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔

ثریا الشہری نے بتایا ہے کہ یہ فلم روایتی آرٹ اور 2-D اینیمیشن کو یکجا کرتی ہے لیکن اس کا عنوان اسے دوسری فلموں سے منفرد بناتا ہے۔

فلم پروڈیوسر نے کہا کہ سینما کی تاریخ میں مکہ مکرمہ اور عظیم مسجد پر توجہ مرکوز کرنے والی فلموں کی نمایاں کمی رہی ہے۔

اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر اس مختصر اینیمیٹڈ فلم میں تیار کرنے سے مجھے بے پناہ خوشی اور سکون کا احساس ہوا ہے اور یہ فلم اسلامی تاریخ کے اہم باب کی دستاویز ہے۔

صفائی کارکن کو حرم شریف کے صحن میں نماز کی ادائیگی کا انمول موقع نصیب ہوا۔ فوٹو انسٹاگرامثریا الشہری نے مزید کہا کہ یہ فلم عالمی اور اسلامی تاریخ کے ایک اہم لمحے کی تصویر کشی کرتی ہے جس میں عظیم الشان مسجد الحرام زائرین کی موجودگی کے  بغیر دکھائی گئی ہے۔

کورونا وباء کے دوران یہاں موجود صفائی کارکن کو عازمین سے خالی حرم شریف کے صحن میں نماز کی ادائیگی کا انمول موقع نصیب ہوا جو کسی اور کو حاصل نہیں تھا۔

نبیلہ ابو الجدایل کا کہنا ہے کہ میرے لیے بہترین انعام اس منصوبے پر اپنی والدہ کے ساتھ تعاون کرنے کا موقع ملنا ہے جو کسی بھی تعریف سے بالاتر ہے۔

پختہ یقین ہے جو خیال دل سے نکلتا ہے وہ متوجہ کرتا ہے۔ فوٹو انسٹاگرامنبیلہ ابو الجدایل نے اپنی لازوال تخلیق کے بارے میں کہا ’میرا پختہ یقین ہے جو خیال دل سے نکلتا ہے وہ دوسروں کو متوجہ کرتا ہے چاہے وہ اینیمیشن یا آرٹ ورک کا حصہ ہو‘ اس کی سب سے بڑی مثال اس فلم کی کامیابی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.