طلعت حسین (مرحوم)کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعا کا اہتمام

image

کراچی۔ 28 مئی (اے پی پی):پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت اداکار و صدا کار طلعت حسین (مرحوم)کے سوئم و فاتحہ خوانی ودعاکا اہتمام ان کی رہائش پر کیا گیاجس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ، صوبائی وزیر ثقافت سید ذولفقار علی شاہ، پیپلز پارٹی کے سیاسی رہنما سعید غنی ، اداکاریاسر نواز ، سلطانہ صدیقی ، منور سعید ، اقبال لطیف سمیت شوبز اندسٹری کے معروف ستا روں نے شرکت کی ۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت سید ذولفقار علی شاہ نے کہا کہ طلعت حسین کا جانا پاکستان کیلئے بڑا نقصان ہے،مجھے اس بات کا بڑا دکھ ہے کہ ہم نے ایک عظیم فنکار کھو دیا۔اس موقع پرصدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ طلعت بھائی کے انتقال کا سن کر سارا پاکستان دکھ میں ہے ،ایک سوگ کا عالم ہے ۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کو شام چھ بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں طلعت حسین کو ٹریبیوٹ پیش کریں گے، ان کے کام کی شوریل پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلعت حسین اور قوی خان جیسے لوگوں نے یہ منوایا کہ شریف آدمی ایک اداکار بھی ہو سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.