پیرس۔29مئی (اے پی پی):بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریاناسبالینکا، قزاخستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا،امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز اور بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی جبکہ یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری اور برطانوی ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹر میگا ایونٹ کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر سے باہر ہوگئیں۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہو چکا ہے،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بیلا روس کی ا ٓریاناسبالینکانے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی ایریکا الیگزینڈروونا اینڈریواکو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی ، قزاخستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کر لی ، انہوں نے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی گریٹ مینن کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔دوسرے رائونڈ کے دیگرے کھیلے گئے میچز میں امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز اور بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا نے کامیابی حاصل کر کے نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔