عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اورالیگزینڈرزویروف اور ڈینیئل مدویدیف کا فاتحانہ آغاز ، فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

image

پیرس۔29مئی (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ ،جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف فرنچ اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، سابق عالمی نمبر ون اور 22 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح رافیل نڈال ابتدائی رائونڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں سربیا کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف میزبان ٹینس کھلاڑی پیری ہیوز ہربرٹ کو 4-6، 6-7(3-7) اور 4-6 سے شکست دی۔

جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے نامور ٹینس سٹار رافیل نڈال کو 3-6، 6-7(5-7)اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کر لی ۔ انہوں نے جرمن حریف کھلاڑی ڈومینک کوپفر کو 3-6، 4-6، 7-5 اور 3-6 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

پہلے رائونڈ کے دیگرے میچوں میں ناروے کے کیسپر رڈ، امریکا کے ٹامی پال، امریکا کے ہی ٹیلر فریٹز،فرانس کے گیل مونفلس،بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن،ڈنمارک کے ہولگر رونے اور روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف نے کامیابی حاصل کر کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.