زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر0.6 فیصدکی کمی، ایم ٹو میں اضافہ

image

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر0.6 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 17 مئی 2024 کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 8937 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے اختتام پر8994ارب روپے تھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں 2.3 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 17مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع (ایم ٹو) کاحجم 33949 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.1 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں زر وسیع کاحجم 33924 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زر وسیع میں مجموعی طور پر 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 17 مئی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے مجموعی کھاتوں کاحجم 24881 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.3 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 24801 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے کھاتوں میں 11.8 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.