سرسبز والی بال سیریز ، پاکستان نے آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست دیدی، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری

image

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):پاکستان نے سرسبز والی بال سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دوسری فتح حاصل کرکے سیریز میں 0۔2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ،دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

بدھ کوسرسبز والی بال سیریز کے دوسرے دن لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا ۔ پاکستان والی بال ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف فیصلہ کن فتح حاصل کی، پاکستان ٹیم نے میچ 26-24، 25-19 اور 25-23 کے سیٹ پوائنٹس کے ساتھ 0-3 سے اپنے نام کرلیا۔ پہلے سیٹ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان آسٹریلیا کو 26-24 کے قریبی سکور کے ساتھ ہرانے میں کامیاب ہو گیا ۔

دوسرے سیٹ میں پاکستان نے اپنی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے 25-19 کے سکور کے ساتھ غلبہ حاصل کیا۔ تیسرے اور فائنل سیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے سخت چیلنج کے باوجود پاکستان نے 25-23 کے سکور سے جیت حاصل کرتے ہوئے میچ اور سیریز میں 0۔2 کی برتری حاصل کرلی ۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے ٹیم کی کارکردگی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز جیت پاکستان والی بال کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، ٹیم کی محنت اور لگن رنگ لائی ہے،

ہم ان کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ شائقین فائنل میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) جمعرات کو شام 6:30 بجے شیڈول ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.