لندن فلم فیسٹیول میں مسلم شناخت اجاگر کرنے کا مشن

image

برطانیہ میں ایک نئے فلمی میلے کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں فلم کے ذریعے مسلمانوں کے مختلف تجربات کو دنیا کے سامنے رکھا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق مسلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 30 مئی سے لندن کے لیسٹر سکوائر میں شروع ہو گا۔

چار روزہ ایونٹ میں بین الاقوامی مسلمان فلم سازوں کے بیانات کے ساتھ ساتھ مسلم ثقافت اور عقیدے سے متعلق خیالات بھی پروڈکشنز میں پیش کiے جائیں گے۔

مسلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر ساجد وردہ نے بتایا ہے کہ اس تہوار کا مرکزی خیال ہماری شناخت کا دوبارہ حصول  ہے جیسا کہ طویل عرصہ سے محسوس ہو رہا ہے کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے ہم فخر نہیں کر سکتے۔

ساجد وردہ نے مزید کہا ’ہمیں اپنی شناخت پس پشت ڈالنا پڑی اور ہمارے عقیدے اور شناخت کے گرد بیانیہ اکثر دوسروں کے زیرتسلط رہا۔

انہوں نے مزید کہا ’ان تصورات کو یکسر بدلنے کے لیے کمیونٹیز کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کرنے کے بارے میں مسلسل مایوسی کا سامنا رہا ہے۔

اس فیسٹیول کے ذریعے ہم اپنی زندگیوں اور حقیقی تجربات کی ایک جھلک دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

فیسٹیول کو تمام عقائد کے افراد کے لیے قابل رسائی بنایا ہے۔ فوٹو انسٹاگرامفلم فیسٹیول کا آغاز مراکش کے ڈائریکٹر کمال لازراق کی فلم ’ہاؤنڈز‘  کے لندن پریمیئر سے ہو گا۔

یہ فلم کاسا بلانکا کے مضافاتی علاقے میں بسنے والے باپ بیٹے کی زندگی پر مبنی ہے جو ایک مقامی ہجوم میں چھوٹے جرائم کا ارتکاب کر کے اپنے انجام تک پہنچتے ہیں۔

فیسٹیول میں دکھائی جانے والی دیگر فلموں میں برطانیہ، فرانس، ترکی، تیونس، اردن، ایران اور سوڈان میں فلمائی گئی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلمیں شامل ہیں۔

مراکش کے ڈائریکٹر کمال لازراق کی فلم سے فیسٹیول کا آغازہوگا۔ فوٹو انسٹاگراممسلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں برطانوی فلم کمیشن، نیٹ فلکس اور بی بی سی کے اشتراک سے سوال و جواب کے سیشنز، پینلز اور نیٹ ورکنگ ایونٹس شامل ہوں گے۔

ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ فلمیں ہمارے عقیدے اور اخلاقیات کے عین مطابق ہوں، بے جا تشدد، عریانیت اور فلم میں کھلے عام جنسی موضوعات سے گریز کیا جائے۔

فیسٹیول میں تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلمیں شامل ہیں۔ فوٹو انسٹاگرامساجد وردہ نے کہا ہے کہ منتظمین نے اس فیسٹیول کو نہ صرف مسلمانوں بلکہ دوسرے مذاہب اور عقائد کے افراد کے لیے بھی قابل رسائی بنایا ہے۔

ساجد وردہ نے بتایا ’فیسٹیول کے لیے ٹکٹ کی قیمت دیگر پروگراموں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ مختلف تنظیموں کو پاسز جاری کئے گئے ہیں اور طلباء و مالی طور پر کمزور ناظرین کو رعایتی ٹکٹ کی پیشکش ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.