پسرلا وینکٹا سندھو کا سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں سفر تمام

image

سنگاپور۔30مئی (اے پی پی):بھارتی مایہ ناز شٹلرس پسرلا وینکٹا سندھو سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ 30 سالہ ہسپانوی بیڈمنٹن سٹار کیرولینا ماریا مارین مارٹن نے پسرلا وینکٹا سندھو کو ویمنز سنگلزکے دوسرے رائونڈ میچ میں شکست دی۔ سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ہسپانوی بیڈمنٹن سٹار کیرولینا ماریا مارین مارٹن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف 27 سالہ بھارتی بیڈ منٹن سٹار پسرلا وینکٹا سندھو کو 1-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپنی جگہ پکی کرلی ۔ ہسپانوی بیڈمنٹن سٹار کیرولینا ماریا مارین مارٹن کی فتح کا سکور 21-13، 11-21 اور 20-22 تھا۔ ہسپانوی بیڈمنٹن سٹار کیرولینا ماریا مارین مارٹن کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ تھائی لینڈ کی بیڈمنٹن سٹار پورن پاوی چوچوونگ سے ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.