کنزیومر فنانسنگ کے تحت بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں اپریل کے دوران 7.5 فیصد کی

image

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):کنزیومر فنانسنگ کے تحت بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادو ں پر 7.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2024 کے دوران کنزیومر فنانسنگ کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 803 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 7.5 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سا ل اپریل میں کنزیومر فنانسنگ کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 868 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں کنزیومر فنانسنگ کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد کی کمی ہوئی ۔ مارچ میں کنزیومر فنانسنگ کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 807 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ جو اپریل میں کم ہو کر 803 ارب روپے ہو گیا۔ واضح رہے کہ اپریل میں نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضہ جات کا مجموعی حجم 8381 ار ب روپے جبکہ نجی شعبہ کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 7243 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.