سفری خدما ت کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد کمی ہوئی،سٹیٹ بینک

image

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):سفری خدما ت کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سفری خدمات کی برآمد کا حجم 633 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سفری خدمات کی برآمد کا حجم 875 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ اپریل میں سفری خدمات کی برآمد سےملک کو 68 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ اپریل کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل اپریل میں سفری خدمات کی برآمد کا حجم 44 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ مارچ کے مقابلے میں اپریل کے دوران سفری خدمات کی برآمد میں ماہانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافہ ہوا ،

مارچ میں سفری خدمات کی برآمدات کا حجم 60 ملین ڈالر رہا جو اپریل میں بڑھ کر 68 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں خدمات کی مجموعی برآمد کا حجم 6.442 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے 6.367 ارب ڈال سے ایک فیصد زیادہ ہے۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.