ثنا نواز نے پرسکون زندگی گزارنے کا نسخہ بتا دیا

image

فلم و ٹی وی اداکارہ ثنا نواز نے پرسکون زندگی گزارنے کا آسان نسخہ بتا دیا۔

شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر علی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اداکارہ ایک خود مختار زندگی گزار رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنی چند دلکش تصاویر جاری کرتے ہوئے ثنا نواز نے کہا کہ زندگی میں ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں کہ ہمارے اوپر کچرا اچھالا جائے، کردار کشی کی جائے۔

محبت اگر ہو جائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے، شائستہ لودھی

دامن داغدار کیا جائے، طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے لیکن گندگی کے اس گڑھے سے بچنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہم ان غلاظتوں کی تہہ میں دفن ہو کر رہ جائیں بلکہ ان بے کار چیزوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اوپر کی طرف اور آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں جو بھی مشکلات پیش آئیں وہ پتھروں کی طرح ہوتی ہیں مگر یہ ہماری عقل پر منحصر ہے کہ آیا ہم ہار مان کر ان کے نیچے دب جائیں یا ان کے اوپر چڑھ کر مشکل کے کنویں سے باہر آئیں۔

اداکارہ ثناء کا یہ بھی کہنا تھا کہ خاک ڈالنے والے ڈالتے رہیں مگر پرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.