طلعت حسین کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا، وزیراعظم

image

ٹی وی، فلم، تھیٹر اور ریڈیو کے عظیم اداکار اور صداکار طلعت حسین کی وفات پر ایک طرف جہاں شوبز انڈسٹری کی فضا سوگوار ہے وہی سیاستدان بھی انکے معترف اور اظہار تعزیت کرتے نظر آرہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ممتاز اداکار اور صداکار طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے اداکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انکے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا سے کبھی بھرا نہیں جاسکتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہا وہ ایک لیجنڈ اداکار تھے، ان کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا۔ انہوں نے جاندار اداکاری سے ڈرامہ و فلم شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی۔

ٹی وی، فلم، تھیٹر کے عظیم اداکار اور صداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی فنون لطیفہ کے لیے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی طلعت حسین کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منفرد اداکار تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بولے کہ طلعت حسین اپنی آواز اور اداکاری سے ہرکردار کو زندہ کیا، وہ حقیقی استاد تھے، فنون لطیفہ کی دنیا عظیم فنکار سے محروم ہوگئی۔

کبری خان اور صبور علی کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہا طلعت حسین فنِ اداکاری میں اپنی مثال آپ تھے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اداکاری، ہدایتکاری میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار اور دنیا کے چمکتے ستارے تھے۔ اداکار کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.